اسلام آباد،15 ستمبر(اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف سےگورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران صوبے کے مجموعی سیاسی حالات، امن و امان، اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہء خیال کیا گیا۔
وزیرِ اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کی ترقی اور صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام جاری رکھے گی۔
ملاقات میں وفاق اور صوبے کے درمیان ہم آہنگی اور عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے مزید کوششوں پر بھی زور دیا گیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام اور وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔











