پشاور، 21 ستمبر(اے پی پی ): ہنگو میں خوارج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے شہداء کی نمازِ جنازہ پشاور میں ادا کر دی گئی۔
نمازِ جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، کور کمانڈر پشاور، شہداء کے لواحقین اور سینیئر سول و عسکری حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔











