نیو یارک، 22 ستمبر ( اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے افتتاحی سیشن میں وفد کے ہمراہ شریک ہوئے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افتتاحی سیشن سے اپنے خطاب میں ایک بار پھر وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف کی۔
اجلاس سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور صدر ٹرمپ نے خطاب کیا۔
صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک شاندار شخصیت ہیں۔
بعد ازاں وزیرِ اعظم اجلاس میں شرکت کیلئے آئے ہوئے عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔











