فاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے ماحولیاتی نقل مکانی کو حقوق و انصاف کا معاملہ قرار دیا

5

اسلام آباد24 ستمبر ( اے پی پی ) وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے پاکستان میں ماحولیاتی وجوہات کی بنا پر ہونے والی نقل مکانی کو حقوق اور انصاف کا معاملہ قرار دیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اگرچہ عالمی سطح پر گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں پاکستان کا حصہ 1 فیصد سے بھی کم ہے، اس کے باوجود اسے ایک ایسے بحران کے انسانی نقصانات کا بوجھ اٹھانا پڑا ہے جسے اس نے خود پیدا نہیں کیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ ان سیلابوں میں چھ ہزار افراد ہلاک ہوئے؛ اتنی بڑی تعداد میں اموات تو کسی ایک جنگ میں بھی نہیں ہوتیں۔ محض گزشتہ چار پانچ سیلابوں کے دوران چار کروڑ (40 ملین) افراد بے گھر اور نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ میں ابھی آپ سے سرحد پار نقل مکانی کے بارے میں بات نہیں کر رہا۔ میں اس دربدری اور نقل مکانی کی بات کر رہا ہوں جسے شاید دنیا نقل مکانی کا درجہ بھی نہیں دیتی۔