نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی  یواین  جنرل اسمبلی کے صدر ڈاکٹر خلیل الرحٰمن سے ملاقات، منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی

6

نیویارک۔25ستمبر  (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر  اجلاس کے صدر ڈاکٹر خلیل الرحمٰن سے ملاقات کی اور جنرل اسمبلی کے صدر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی

جمعے کو  دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم   نے ڈاکٹر خلیل الرحمٰن کو  پاکستان کی حمایت اور تعمیری تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ دونوں رہنمائوں نے کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور باہمی دلچسپی کے امور  بارے تبادلہ خیال کیا۔

نائب وزیراعظم  نے جنرل اسمبلی کے صدر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور ادارے  کے کام کو آگے بڑھانے میں پاکستان کی مسلسل شمولیت کی یقین دہانی کرائی۔