اسلام آباد، 28 ستمبر 2026: ممبر قومی اسمبلی، صدر شعبہ خواتین اسلام آباد پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پارلیمانی سیکرٹری قومی ثقافت و ورثہ فرح ناز اکبر نے آج وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق اسلام آباد کے مختلف پٹرول پمپس کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کا مقصد وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ 500 روپے خصوصی ریلیف اسکیم کے انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔ فرح ناز اکبر نے پٹرول پمپس پر موجود عملے سے ملاقات کی، ریلیف رجسٹرز کا معائنہ کیا اور وہاں موجود شہریوں سے اسکیم کے حوالے سے فیڈ بیک حاصل کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ 500 روپے کی اسکیم شفاف طریقے سے مستحق افراد تک پہنچ رہی ہے۔
انہوں نے پمپ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور ریلیف کی تقسیم میں مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ شہریوں نے حکومتی اقدام کو سراہتے ہوئے وزیراعظم اور فرح ناز اکبر کا شکریہ ادا کیا۔











