اسلام آباد میں شجرکاری اور تزئین و آرائش کی مہم تیزی سے جاری

4

اسلام آباد،29ستمبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی ہدایات پر چیئرمین سی ڈی اے کی مؤثر نگرانی میں اسلام آباد بھر میں شجرکاری کی کامیاب مہم تیزی سے جاری  ہے ۔

اسلام آباد کی اہم شاہراہوں، گرین بیلٹس پارکس، تفریحی و عوامی مقامات پر شجرکاری اور تزئین و آرائش کی سرگرمیاں جاری ہیں ۔

سی ڈی اے کی  طرف سے اسلام آباد کی خوبصورتی ، سرسبز تشخص اور ماحول دوست پودے لگانے کےعمل کو مزید فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اورشجرکاری مہم کا مقصد شہریوں اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے لیے صاف، سرسبز، صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے۔

سی ڈی اے کی جانب سے ماحول دوست پودوں کی شجرکاری، گرین ایریاز کی بہتری اور پودوں کی مؤثر نگہداشت پر خصوصی توجہ دی گئی۔سی ڈی اے کی شجرکاری مہم اسلام آباد کو مزید پائیدار، صحت مند اور ماحول دوست دارالحکومت بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔

 شہریوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی میں  اضافے کے لیے سی ڈی اے کی شجرکاری اور گرین بیوٹیفیکیشن کاوشوں کو سراہا ہے۔

شجرکاری اور بہتر پارکس اسلام آباد کو ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے لیے مزید پرکشش بنائیں گے۔

سی ڈی اے کا اسلام آباد کو جدید، پائیدار، گرین اور عالمی معیار کا سیاح دوست شہر بنانے کے لیے اقدامات مزید تیز کرنے کا عزم کیا گیا۔شہریوں، ملکی و غیر ملکی سیاحوں اور دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کے لیے خوبصورت، صحت مند اور خوشگوار ماحول کی فراہمی سی ڈی اے کی  اولین  ترجیح ہے ۔