نیویارک، 30 ستمبر (اے پی پی): اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے الوداعی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کے امن اور ترقی کے ایجنڈے کے لیے پاکستان کے قائدانہ کردار اور بھرپور حمایت کو سراہا۔
انہوں نے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے موجودہ رکن کی حیثیت سے پاکستان کے کردار کی بھی خصوصی تعریف کی۔
انتونیو گوتریس نے عاصم افتخار احمد کو پاکستان کا سیکریٹری خارجہ مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔











