اسلام آباد، 02 اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے ملاقات کی۔
وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو وزارت ریلوے سے متعلق امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔
وزیراعظم نے ٹرین کے سفر میں عوام کی سہولت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات اٹھانے کی خصوصی ہدایات دیں۔ انہوں نے ریلوے ٹریکس کی بروقت مرمت اور دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ریلوے فریٹ سروس کو مزید فعال کرنا ناگزیر ہے۔
ملاقات میں دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔











