وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات

8

پشاور، 12 اکتوبر(اے پی پی): وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں خیبرپختونخوا کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، سیاسی امور اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے انتشار اور محاذ آرائی کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔

صوبے میں امن و امان کے قیام، دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر ممکن تعاون اور مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔