وفاقی وزیر ہاؤسنگ ریاض حسین پیرزادہ کی چنڑ برادران کو ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد

9

اسلام آباد، 13 اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر ہاؤسنگ میاں ریاض حسین پیرزادہ سے رکن قومی اسمبلی ملک منیر اقبال چنڑ اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال چنڑ نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے چنڑ خاندان کی طویل سیاسی جدوجہد اور عوامی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور چنڑ برادران کو ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی۔

اس موقع پر ظہیر اقبال چنڑ نے قومی اسمبلی اور انتخابی مہم کے دوران تعاون پر وفاقی وزیر اور ان کے اہل خانہ کا شکریہ ادا کیا۔

میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ کامیابی بہاولپور کے عوام کے اعتماد اور منتخب نمائندوں پر بھروسے کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی حمایت ہماری سب سے بڑی طاقت ہے اور بہاولپور کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔