بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس، 30ویں اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال

6

اسلام آباد، 13 اکتوبر(اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔مشاورتی اجلاس میں قومی اسمبلی کے 30 ویں اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 27 اکتوبر 2026 تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ۔اجلاس میں ہاؤس بزنس اور اجلاس کی کارروائی سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین اور وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی  اراکین قومی اسمبلی سید نوید قمر، سید امین الحق، محترمہ نزہت صادق، پلین بلوچ، شیخ آفتاب احمد، اعجاز الحق، گل اصغر خان اور سید حفیظ الدین نے  بھی شرکت کی۔