وفاقی وزیر پیرزادہ سید عمران احمد شاہ سے زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف امریکہ کے بانی و سی ای او کی ملاقات

5

اسلام آباد، 17 اکتوبر ( اے پی پی): وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ پیرزادہ سید عمران احمد شاہ سے زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف امریکہ کے بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر حلیل دمیر نے ملاقات کی ہے۔وفاقی وزیر  نے امریکہ سے آئے ہوئے معزز مہمان  حلیل دمیر اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان میں غربت کے خاتمے، سماجی تحفظ کے فروغ اور مستحق و کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے باہمی تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

  سید عمران احمد شاہ  کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان غربت کے خاتمے اور معاشرے کے کمزور طبقات کو معاشی و سماجی تحفظ فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی فلاحی اداروں اور حکومتی تنظیموں کے درمیان مؤثر اشتراکِ عمل سے مستحق افراد تک بنیادی سہولیات کی رسائی کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔  محض مالی معاونت کے بجائے مستحق افراد کو تعلیم، ہنر، روزگار اور معاشی مواقع فراہم کرنا پائیدار بنیادوں پر غربت کے خاتمے کے لیے نہایت اہم ہے۔