اسلام آباد میں ڈینگی کی روک تھام کے لیے کارروائیاں تیز

1

اسلام آباد، 17 اکتوبر (اے پی پی): ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد نے ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نگرانی اور مچھروں کی افزائش گاہوں کے خاتمے کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے مطابق، یکم جنوری سے 16 اکتوبر 2026 تک اسلام آباد میں ڈینگی کے 42 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں 32 دیہی اور 10 شہری علاقوں سے سامنے آئے۔

یکم سے 16 اکتوبر کے دوران انسدادِ ڈینگی ٹیموں نے شہر بھر میں 382,452 نگرانی اور کنٹرول کی سرگرمیاں انجام دیں۔ اس دوران مچھروں کے لاروا کی افزائش کے 7,669 مقامات ختم کیے گئے جبکہ حساس مقامات کے 10,084 دورے کیے گئے اور 72,305 گھروں کا معائنہ کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ انسدادِ ڈینگی ٹیموں سے تعاون کریں، پانی کے برتنوں، چھتوں اور صحنوں کی صفائی یقینی بنائیں اور مچھروں کی افزائش روکنے کے لیے کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دی۔