گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ

14

ڈیرہ اسماعیل خان، 04 نومبر (اے پی پی ):   گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی دورے پر ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے۔ کمشنر آفس آمد پر کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان داؤد خان اور آر پی او مبشر میکن نے گورنر کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گورنر خیبرپختونخوا کو گارڈ آف ہنر اور سلامی پیش کی۔ بعد ازاں، اجلاس میں گورنر کو ڈویژن کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، انتظامی امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔