وفاقی وزیراحسن اقبال کی ٹورازم سپورٹس اینڈ فیملی فیسٹیول کہ افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

4

اسلام آباد، 06 نومبر (اے پی پی):  وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی،ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس کہ ہمراہ ٹورازم سپورٹس اینڈ فیملی فیسٹیول کہ افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔پاکستان کے لوگوں کی میزبانی اس کو دنیا میں ممتاز بناتی ہے، حکومت سیاحتی شعبے کی ترقی کےلئے پرعزم ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک متحد سیاحتی منزل کے طور پر عالمی سطح پر متعارف کرانا ہوگا۔ ہمارا ملک قدرتی حسن اور سیاحتی وسائل سے مالامال ملک ہے، سیاحت کے بے پناہ امکانات سے فائدہ اٹھانے کیلئے موثر حکمت عملی ناگزیرہے، سیاحت اور کھیلوں کے فروغ کےلئے صوبوں میں بہتر رابطہ کاری ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹورازم، سپورٹس اینڈ فیملی فیسٹیول  جیسے ایونٹ ضروری ہے۔