خانیوال 7 نومبر(اے پی پی ):,وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر خواتین کو معاشی طور پر خود مختار بنانے کے لیے ماڈل پنک کارٹس فراہم کر دی گئی ہیں، تاکہ خواتین اپنے ہاتھوں سے بنائی ہوئی مصنوعات فروخت کر کے باعزت روزگار کما سکیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پنک بازار ویژن کے مطابق سہولت بازار خانیوال میں خواتین چیمبر آف کامرس کی خواہش پر ماڈل پنک کارٹس فراہم کر دی گئی ہیں۔ان پنک کارٹس پر خواتین اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ ملبوسات، دستکاری، کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر مصنوعات فروخت کر کے باعزت روزگار کما سکیں گی۔اس اقدام کا مقصد خواتین کو معاشی طور پر خود مختار بنانا اور انہیں محفوظ اور باعزت کاروباری ماحول فراہم کرنا ہے۔پنک کارٹس ملنے پر خواتین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور اس اقدام کو خواتین کی معاشی ترقی کے لیے اہم قدم قرار دیا۔











