اسلام آباد، 07نومبر (اے پی پی): اسلام آباد میں خواتین کی بنائی گئی دستکاریوں کا رنگا رنگ فیسٹیول اسلام آباد ویمن گالا ایف نائن پارک میں سج گیا جس کی منفرد سرگرمیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
لیٹس گرو ٹوگیدر کمیونٹی کے زیر اہتمام ویمن گالا منعقد کیا گیا جو خواتین کی بنائی گئی دستکاریوں کا سب سے بڑا فیسٹیول ہے جس میں رنگا رنگ سٹالز پر شاپنگ کے لیے بہت یونیک پراڈکٹس، فیشن اکسسریز، ہوم ڈیکور، آرٹ اینڈ کرافٹ، آرگینک پراڈکٹس، گارڈننگ کرافٹس، خواتین اور بچوں کے ملبوسات، مزیدار کھانوں کے سٹالز شامل ہیں ۔ ایونٹ میں بچوں کے لیے پلے اور ایکٹوٹی ایریا بھی شامل ہے۔ فیسٹیول کے آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ ویمن گالا ایک میگا فیسٹیول اور فیملی ایونٹ ہے جسکا مقصد کاروباری خواتین کو انکے معیاری پراڈکٹس کی نمائش اور سیل کرنے کا موقع دینا ہے۔











