صدر مملکت سے معروف پاکستانی خطاط استاد شفیق الزمان کی ملاقات

229

ا سلام آباد، دسمبر ۸۱(ا پ پ): صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ خطاطی مسلمانوں کا عظیم الشان فنی اور ثقافتی ورثہ ہے جس پر توجہ دے کرپاکستان اور اسلامی دنیا اپنا سوفٹ امیج پیش کر سکتی ہے۔
صدر مملکت نے یہ بات مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاکستانی خطاط استاد شفیق الزمان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنھوں نے جمعرات کوایوان صدر میں اپنے وفد کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔
صدر مملکت نے کہا ہے کہ یہ امر ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہے کہ ایک پاکستانی خطاط کو حرم نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں خطاطی کا موقع ملا۔ اس سے صرف شفیق الزمان ہی نہیں پاکستان کی نیک نامی میں بھی اضافہ ہوا۔انھوں نے کہا کہ استاد شفیق الزمان کے فن سے نوجوان خطاط کوجدید خطاطی کے اصول سیکھنے کا موقع ملے گا اوروہ مستقبل میں اپنا نام پیدا کرسکیں گے۔
صدر مملکت نے کہا کہ خطاط کودنیا میں نئی پیشرفت سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور جدیدیت سے خطاطی پر مثبت اثر ات مرتب ہونے چاہیے۔
صدر مملکت نے کہا کہ یہ مسلمانوں کا ثقافتی ورثہ ہے جسے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر ممتاز پاکستانی خطاط واصل شاہد نے پاکستانی خطاطوں کے فن پاروں پر مشتمل مجموعہ “ن والقلم” بھی صدر مملکت کوپیش کیا۔
ا پ پ حمزہ ا ن م