اسلام آباد، فروری 08(اے پی پی): پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں جاری ہے۔
اجلاس میں سینٹ و قومی اسمبلی میں پالیمانی پارٹیوں کے رہنما شریک ہیں۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کو کمیٹی اجلاس بلوانے کی اہمیت سے آگاہ کیا۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اجلاس میں ملکی سلامتی سے متعلق تما م معاملات کو زیربحث لایا جائے گا۔
وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے بھی اجلاس کو تفصیلی بریف کیا۔
ملکی دفاعی اداور ں کے اعلیٰ حکام نے کمیٹی کو قومی سلامتی سے متعلق بریفینگ دی۔
کمیٹی اجلاس میں سینٹ و قومی اسمبلی کے پارلیمانی لیڈروں، وزارت دفاع ، وزارت خارجہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ہے۔
اے پی پی/صائمہ/فرح/وی این ایس اسلام آباد