وزیر اعظم عمران خان، بِل گیٹس کا ٹیلی فونک رابطہ،پولیو، آئی ٹی شعبے کی تقویت پر تبادلہ خیال

225

اسلام آباد، 05 نومبر (اے پی پی): اقوام متحدہ کے سفیر برائے انسداد پولیو اور شعبہ آئی ٹی کی عالمی شخصیت بِل گیٹس نے آج وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور انہیں وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد  دی۔

تیس منٹ تک جاری رہنے والی ٹیلی فونک گفتگو میں بل گیٹس نے مختلف شعبوں میں پاکستان سے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ بِل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا اور  انہوں نے وزیر اعظم سے پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے کو تقویت دینے پر بھی  تبادلہ خیال کیا۔

ٹیلی فونک رابطہ  کے دوران وزیراعظم کے پولیو معاون، بابر عطا بھی موجود تھے ۔ وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس کی سماجی شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون پر  شکریہ ادا کیا۔

 

اے پی پی /حمزہ رحمٰن/نیوز ڈیسک

وی این ایس اسلام آباد