سعودی عرب، 12 دسمبر (اے پی پی):آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن اور جماعت اسلامی کے رہنما عبد الرشید ترابی نے کہا ہے کہ اس وقت اسلامی دنیا کے اتحاد کو قرقہ واریت اور قوم پرستی کے لبادے میں جن خطرات کا سامنا ہے، اسلامی اتحاد کے ذریعے ان سمیت تمام خطرات کا موثر جواب دیا جا سکتا ہے اور مکہ مکرمہ میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس اس سلسلے میں ایک اہم کاوش ہے۔
عبد الرشید ترابی نے ان خیالات کا اظہار مکہ مکرمہ میں ‘اسلامی اتحاد کو فرقہ واریت اور خارجیت سے درپیش خطرات’ کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اے پی پی/احسان/رضوان
سورس: وی این ایس سعودی عرب