مکہ المکرمہ (سعودی عرب)، 13 دسمبر (اے پی پی): صدر پاکستان جناب عارف علوی مکّہ مکرمہ پہنچ گئے،جہاں پر انھوں نے عمرہ ادا کیا۔ سعودی حکومت کی جانب سے ان کے لئے خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا، صدر پاکستان نے خانہ کعبہ کے اندر نوفل بھی ادا کئے۔
صدر پاکستان عارف علوی نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور یگانگت اور امت مسلمہ کی وحدانیت اور انکے کے مسائل کے حل کیلئے دعا بھی کی ۔
اے پی پی/حمزہ/رضوان
وی این ایس مکہ المکرمہ