اسلام آباد 13 دسمبر (اے پی پی): وزیر اعظم عمران خان سے جمعرات کو سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز کی سربراہی میں خیبر پختونخوا سےتعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے پی ٹی آئی سینیٹرز کو ایوان بالا کے تمام اجلاسوں میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایوان بالا کو حکومتی اقدامات کےحوالے سے آگاہ رکھیں۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ حکومت کی طرف سے مختلف سیکٹرز میں ہونے والی اصلاحات، ترقیاتی منصوبوں اور منصوبہ بندی کے بارےمیں ایوان بالا میں پی ٹی آئی کی بھر پور نمائندگی کریں۔
اے پی پی/حمزہ رحمٰن/رضوان
سورس:وی این ایس اسلام آباد