شوکت بسرا تحریک انصاف کا حصہ بن گئے، وزیر اعظم سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کیا

252

اسلام آباد 13 دسمبر (اے پی پی): سینئر سیاستدان شوکت بسرا نے جمعرات کو  وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات کی اور باقاعدہ تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ شوکت بسرا کی پارٹی میں شمولیت پر وزیر اعظم عمران خان نے خوشی کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعظم نے  ملکی سیاست میں شوکت بسرا کے کردار کو سراہتے ہوۓ کہا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے   اپنی سیاسی خدمات مزید بہتر اور موثر طریقے سے جاری رکھیں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان سے بات چیت کرتے ہوئے شوکت بسرا کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کا انتخاب پارٹی ٹکٹ یا کسی عہدے کے لیے نہیں بلکہ وزیرِ اعظم عمران خان اورپاکستان تحریک انصاف کے وژن سے متاثر ہو کر کیا ہے۔ انہوں نے وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ  تحریک انصاف کے منشور کو آگے بڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اے پی پی/حمزہ/ریحانہ

وی این ایس اسلام آباد