وزیر اعظم کی زیر صدارت گورنر ہاوس پشاور میں خصوصی اجلاس

280

پشاور، 14دسمبر 2018(اے پی پی): وزیراعظم پاکستان کی صدرات میں گورنر ہاوس پشاور میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں 100روزہ پلان پر وزیر اعظم کو تفصیلی بریفینگ دی گئی۔ اجلاس میں گورنر شاہ فرمان ،وزیراعلی محمود خان ،مشیر وزیر اعظم نعیم الحق،مشیر برائے احتساب  ارباب شہزادسمیت دیگر  صوبائی وزراء بھی شریک تھے۔

اے پی پی/صائمہ حیات/رضوان

سورس: وی این ایس پشاور