برٹش ائیر ویز کا دس سال بعد پاکستان سے براہ راست فلائیٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان

178

اسلام آباد18  دسمبر ( اے پی پی):برٹش ائیر ویز پاکستان سے دس سال بعد براہ راست فلائیٹ آپریشن شروع کرے گی۔ فلائیٹ آپریشن برطانیہ  کے ہیتھرو ائیرپورٹ سے ہفتہ وار تین پروازوں کا شیڈول رکھا جائے گا  اور اس روٹ پر بہترین جہاز  بوئنگ  787ڈریم  لائنز پرواز کر کے نیواسلام آباد  انٹرنیشنل ائیرپورٹ  پر اترے گا۔

برٹش ایئر ویز  کے ہیڈ آف سیل ایشیا (Head of Sale Asia)رابرٹ ولیم نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سروس کا آغاز 02جون  سے  ہوگا جس کے لئے دو طرفہ ٹکٹ  499.00برطانوی پاؤنڈ مقرر کی گئی ہے۔ پریس کانفرنس میں برطانوی قائمقام ہائی کمشنر رچرڈ کراوڈلر، عبدالرزاق داؤد مشیر تجارت اور معاون خصوصی ذولفی بخاری بھی موجود تھے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے اس موقع پر  کہا  کہ ہمارے برطانیہ سے تاریخی اور اہم  تجارتی و اقتصادی تعلقات ہیں،برٹش ایئر ویز کی پاکستان پروازوں کی بحالی بہت اہمیت کی حامل ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی قیام امن کی خطر کی گئی کوششیں رنگ لارہی ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے  اوور سیز پاکستانیز زلفی بخاری نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں برٹش ایئر ویز کی بحالی ثبوت  ہے کے ملک میں سیکیورٹی بہت اہم ہے،پاکستان میں استحکام کی وجہ سے سرمایہ کاری آرہی ہے- انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کی اقتصادی بہتری کے لئے کوشاں ہے، زلفی بخاری کا کہنا تھا  کہ برٹش ایئر ویزُکی پروازوں کی بحالی دوطرفہ تعلقات میں اہم پیش رفت ہے جوکہ کونیکٹیویٹی کے لئے اہم ہے۔

برطانیہ کے قائم مقام سفیر  رچرڈ کراوڈلر نے  اس موقع پر کہا کہ برٹش ہائی ویز کی پاکستان پروازوں کی بحالی سے بہت خوشی ہے۔

برطانوی ہائی کمشنرتھامس ڈریوکا ایک ویڈیو پیغام میں  کہنا تھا  کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات پہلے سے ہی بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ برطانوی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں سفیر نے کہا کہ پاک برطانیہ تعلقات کرکٹ، عوام سے عوام، تجارت، سیاحت اور ہر شعبے میں ہیں۔برطانوی ائیر لائن کے اپریشنز کے باعث تجارت اور کاروبار میں اضافہ ہوگا۔یہ اقدام پاکستان میں حالیہ سالوں میں سیکورٹی کی صورت حال بہتر ہونے کا بھی غماز ہے۔

 

اے پی پی/حمزہ رحمن/ شاہ زیب

وی این ایس اسلام آباد