وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سے ملائشیا کے پاکستان میں سفیر سے ملاقات

248

اسلام آباد،19 دسمبر(اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اہم بین الاقوامی معاملات اور فورمز پر پاکستان اور ملائیشیا  کے نقطہ نظر میں یکسانیت اور ایک دوسرے کے لیے حمایت ہے ۔

چوہدری فواد حسین  نے اسلام آباد میں تعینات   ملائشین سفیر اکرام بن محمد  سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران  وفاقی وزیر اطلاعات  کا کہنا تھا کہ  پاکستان دونوں ملکوں کے عوام کی بہتری کے لیے دوطرفہ تعلقات میں مزید مضبوطی کا خواہاں ہے۔

وزیر اطلاعات  نے ملائیشیا کے ساتھ سیاحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔چوہدری فواد حسین  نے کہا کہ پاکستان کے  شمالی علاقہ جات اپنی خوبصورتی میں کمال رکھتے ہیں اور دیکھنے کے قابل ہیں۔

اس موقع پر  ملائشین سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں میں اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلوں سے تعلقات مزید مضبوط اور دونوں ممالک کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھے گا۔سفیر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام کی بہتری کے لئے تعلقات کو مزید مضبوط اور بہتر کیا جائے گا۔

اے پی پی/  ناہید / شاہ زیب

وی این ایس اسلام آباد