اسلام آباد،21 دسمبر (اے پی پی) : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مذہبی تعلیمات میں انسانیت کی خدمت کو اہم مقام حاصل ہے، نجات کا اصل راستہ انسانیت کی خدمت میں پنہاں ہے، ہم ایسا نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جہاں امیر اور غریب میں کوئی فرق نہ ہو۔
ایوان صدر میں کرسمس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت کا کہنا تھا کہ ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں بین المذاہب ہم آہنگی ہو، پسے ہوئے طبقات اور بالخصوص اقلیتوں اور خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں پادریوں نے اہم خدمات سرانجام دی ہیں، رتھ فائو انسانی خدمت کی بہترین مثال ہیں جنہوں نے اپنی ساری زندگی پاکستان میں انسانیت کی خدمت کرتے گزاری۔ انہوں نے کہا کہ انسان ہر وقت سچائی کی تلاش اور خدمت کیلئے تیار رہتا ہے، جہاں اسے دکھ درد اور تکلیف نظر آتی ہے اس کو دور کرنے کیلئے کوشش کرتا ہے
اے پی پی/ احسن/طاہرمحموداعوان
سورس:وی این ایس