جہلم،22دسمبر(اے پی پی):وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب قانون پر بلا تفریق عملدرآمد ہو گا، پاکستانی سیاست میں اچھی چیزیں متعارف ہونا شروع ہو گئی ہیں۔
جہلم بار کی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جہلم بار سے ہمارا نسلوں کا رشتہ ہے، خوشی ہے کہ 100سے زائد خواتین وکلاء بھی جہلم بار کا حصہ ہیں۔معاشرے میں وکلاء ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، چیمبرز انکا حق ہے،معاشرے میں وکلاء کے کردار کو اہمیت حاصل ہے۔ اللہ تعالیٰ نے جہلم کی خدمت کا موقع دیا ہے جو ضرور کریں گے۔
انھوں نے کہاکہ شہباز شریف ، سعد رفیق جیسے لوگ گرفتار ہوں تو جمہوریت خطرے میں آ جاتی ہے، طاقتور طبقے کیلئے قانون کا نفاذ آسان نہیں، شہباز شریف کیلئے پروڈکشن آرڈر ز بھی آئینگےاور آڈٹ بھی کریں گے۔
اے پی پی /ناہید/حامد بلال
سورس :وی این ایس