وزیراعظم عمران خان سے صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع کے چئیرمین ڈسٹرکٹ کونسل کی ملاقات، پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

247

لاہور،22 دسمبر(اے پی پی): وزیراعظم عمران خان سے صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع کے چئیرمین ڈسٹرکٹ کونسل  نے لاہور میں  ملاقات کی ، ملاقات میں    چیئرمینز کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان  کیا گیا۔

چیئرمینز میں پیر غلام محی الدین ( وہاڑی )، سید قلندر عباس شاہ (بہاولنگر)، احمد نواز خان (بھکر)، شیخ دلشاد قریشی (بہاولپور)، چوہدری ثقلین سجنکا(چنیوٹ)، بابر خان سیال(جھنگ), ملک علی قادر(اوکاڑہ)، ملک اسلم سکھیرا(پاکپتن)، عمر خان گوپنگ ( مظفر گڑھ)،  انجینئر رضا سرگانہ (خانیوال)، امیر حیدر سنگھا (خوشاب) شامل تھے۔

شمولیت اختیار کرنے والے چیئرمینز نے وزیراعظم کے نظریے اور قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک ترقی اور خوشحالی پائے گا، محروم طبقے کی محرومیاں دور ہوں گی اور  نچلی سطح تک عوام با اختیار ہوں گے۔

وزیر اعظم نے شمولیت اختیار کرنے والےڈسٹرکٹ کونسلوں کے چیئرمینوں کوپارٹی میں خوش آمدید کہا۔

اے پی پی/ظہیر/شاہ زیب