سکھر،28دسمبر(اے پی پی):آئی جی موٹر وے اے ڈی خواجہ اور ڈی آئی جی موٹر وے سندھ محمد سلیم کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی غلام سرور بھیو کی زیر نگرانی موٹر وے پولیس کی جانب سے گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالیوں کے ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین اور دھند میں احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی دی جارہی ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔
آئی جی موٹر وے اے ڈی خواجہ اور ڈی آئی جی موٹر وے سندھ محمد سلیم کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی غلام سرور بھیو کی زیر نگرانی موٹر وے پولیس سکھر سیکٹر کے آپریشنل افسران اور موبائل ایجوکیشن یونٹ دن رات محنت اور لگن سے رواں سال گنے کے کریشنگ کے سیزن میں شوگر ملز کی انتظامیہ، گنے کے کاشتکاروں اور گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین اور دھند میں احتیاطی تدابیرکے بارے میں زور و شور سے آگاہی دے رہے ہیں۔ گزشتہ دو تین سالوں سے گنے کی کریشنگ کے سیزن میں روڈ پر مختلف قسم کے واقعات بھی رونما ہوئے، جس کی وجہ سے عام مسافروں کو دوران سفر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم موٹر وے پولیس سکھر سیکٹر کی جانب سے موبائل ایجوکیشن کے افسران اور آپریشنل موٹر وے پولیس کے افسران کی انتھک محنت کی بدولت روڈ جام سمیت ٹریفک حادثات کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کیے جارہے ہیں اور آئی جی موٹر وے اے ڈی خواجہ اور ڈی آئی جی موٹر وے سندھ محمد سلیم کے سخت احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی موٹر وے غلام سرور بھیو تمام اقدامات کی خود مانیٹرنگ کررہے ہیں۔
اے پی پی/وی این ایس سکھر/شاہ زیب
وی این ایس سکھر