نئے پاکستان کی تعمیرحکومت اور عوام کے مل کر کام کرنے سے ممکن ہے: صدر مملکت

325

کراچی 29دسمبر(اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کی تعمیر تب ہی ممکن ہے جب نا صرف حکومت بلکے عوام اسکی تعمیر میں مل کر کام کرے ۔ صحت مند زندگی گزارنے کے اصولوں پر عمل پیرہ ہو نے سے بہت سی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے ۔

کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے چھٹے سالانہ کانوکیشن کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے  ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہیلتھ کیئر کے حوالے سے عوام میں آگاہی فراہم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ معا شرے میں بیماریوں کے بوجھ سے بچا جا سکے ،انھوں نے  کہا کہ آپکا میڈیکل کے شعبے سے وابستہ ہونا آپ پر ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے کیونکہ اس پیشے سے عوام کی ذیادہ اُ میدیں وابستہ ہوتی ہیں یہی وجہ ہے کہ اس پیشے میں آپکو عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ،یکساں تعلیم اور یکساں میڈیسن ہو نے کے باوجود کیا وجہ ہے کہ ہم کہتے ہیں کہ اس ڈاکٹر کے ہاتھ میں شفاء ہے در اصل وہ شفاء اُس ہمدردی کا وزن ہے جو ترازو میں پڑتا ہے۔

صدر عارف علوی نے طالبعلموں سے مخاطب ہو تے ہوئے مز ید کہا کہ اللہ نے آپکو ایک موقع دیا ہے اور میری آپ سے اپیل ہے کہ ہمدردی کا یہ جذبہ پہلے دن سے اپنائیں ۔

تقریب کے اختتام پر صدر عارف علوی نے کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات میں میڈلز اور ڈگریز تقسیم کیں اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر ،سیف الرحمٰن ،پرنسپل کے ایم اینڈ سی پروفیسر سید محمود حیدر ،فیکلٹی ممبران ،اساتذہ سمیت والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اے پی پی/کراچی/حامد بلال

سورس:وی این ایس کراچی