وزیر اعظم عمران خان کا پولی کلینک ہسپتال کا اچانک دورہ،انتظامیہ کی کارکردگی کی تعریف

263

اسلام آباد،30دسمبر(اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آبادمیں واقع پولی کلینک ہسپتال کا اچانک دورہ  کیا۔وزیر اعظم ہسپتال کے مختلف شعبوں میں گئے اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں پر بریفنگ لی۔

وزیر اعظم نے  مریضوں کو ادویات کی فراہمی اور دیگر  طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق ہسپتال انتظامیہ سے استفسار بھی کیا۔

وزیر اعظم نے بہتر انتظامات اور سروسز کی فراہمی پر ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا،زیر علاج مریضوں سے بھی بات چیت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ  مریضوں کو معیاری علاج کی سہولیات فراہمی کے تسلسل کو جاری رکھا جائے۔

وزیر صحت عامر کیانی، معاون خصوصی افتخار درانی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

اے پی پی/بابر/حامد

سورس:وی این ایس اسلام آباد