اسلام آباد،31دسمبر (اے پی پی): وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈیم فنڈ میں اندرون اور بیرون ملک سے حوصلہ افزا ردعمل ملا ہے ،امید ہے یہ منصوبے مقررہ وقت سے بھی پہلے شروع ہو جائیں گے،جلد مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھوں گا ۔
پیر کو دبئی سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیز کے بزنس وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں پانی کے ذخائر کی حفاظت وقت کی اہم ضرورت ہے،ڈیم فنڈ پر عوام کی جانب سے حوصلہ افزا ردعمل ملا ، بہت جلد مہمند ڈیم منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ ممتاز مسلم کی سربراہی میں وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے وفد میں امجد علی خان، ماجد بشیر اور مصطفی قاسم بھی شامل تھے۔ وزیرِ اعظم کو سینیٹر فیصل جاوید نے ڈیم فنڈ ریزنگ ایونٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد کے ممبران نے وزیراعظم کو ڈیم فنڈ کے لئے 9 لاکھ 18ہزار 510 ڈالر کا چیک بھی پیش کیا ۔
اے پی پی/ احسن/طاہرمحموداعوان
وی این ایس اسلام آباد