اسلام آباد، 08جنوری(اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان کی عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، ان مسائل کے حل کے لئے ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی۔
وزیرِ اعظم آفس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری اور محترمہ منورہ بی بی سے ملاقات میں وزیر اعظم نے یقین دہانی کروائی کہ بلوچستان کے مسائل کامکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
ملاقات میں بلوچستان سے متعلقہ ترقیاتی امور، پانی کی فراہمی اور بے روزگاری جیسے مسائل سمیت صوبہ بلوچستان میں پارٹی کے تنظیمی امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق، ملک محمد عامر ڈوگر اور سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف ارشد داد بھی ملاقات میں موجود تھے۔
اے پی پی/حمزہ/حامد
سورس:وی این ایس اسلا م آباد