ایم کیو ایم حکومت کی اہم اتحادی جماعت ،ساتھ لے کر چلیں گے: وفاقی وزیر اطلاعات

283

کراچی 15، جنوری  (اے پی پی) : وفاقی وزیر نے کہا کہ ایم کیو ایم حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے اوروفاقی حکومت اپنے اتحادیوں اور صوبوں کو ساتھ لے کر چلے گی ، فواد چوہدری نے کہا کہ آپ کے جو بھی تحفظات ہیں وہ دور کریں گے او ر انھیں وزیراعظم کے سامنے بھی رکھوں گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کی ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی  ، ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال ، علی رضا عابدی قتل کیس سمیت اہم امور پر مشاورت ہوئی ۔ چوہدری فواد حسین  نے علی رضا عابدی کے قتل پر وزیراعظم عمران خان کا تعزیتی پیغام  متحدہ رہنماؤں کو پہنچایا ۔ملاقات میں ایم کیو ایم پی ٹی آئی تحریری معاہدے پر عمل درآمد میں پیش رفت اور کراچی پیکج کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔

ملاقات میں کنور نوید جمیل ، وسیم اختر ، خواجہ اظہار اور فیصل سبزواری شامل تھے۔

اے پی پی/وی این ایس /شاہ زیب

وی این ایس کراچی