پسماندہ علاقوں کی ترقی تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیح،وسائل کی فراہمی یقینی بنائیں گے:عثمان بزدار

266

لاہور19، جنوری(اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے وسائل کا رخ پسماندہ علاقوں کے عوام کی خوشحالی کی جانب موڑ دیا ہےپسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت میانوالی میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پروگراموں اور ترقیاتی منصوبوں کے  جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا  کہ میانوالی میں جدید ٹرانسپورٹ کا جدید نظام متعارف کرائیں گےمیانوالی کو ہر لحاظ سے ماڈل ضلع بنائیں گے،میانوالی میں ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں ۔ میانوالی میں واٹر سپلائی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں سردار عثمان بزدار نے میانوالی میں سرگودھا یونیورسٹی کے کیمپس کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ کیمپس کو اپ گریڈ کرکے یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے۔وزیر اعلیٰ نے سنگال روڈ کی توسیع اور مرمت کے منصوبے کی انکوائری کا حکم دیا اور 15 روز میں رپورٹ طلب کر لی۔

سردار عثمان بزدار  نے مزید کہا کہ سوہاوا، چکوال، تلہ گنگ میانوالی روڈ کے منصوبے پر جلد کام شروع ہوگا۔ سیکرٹری معدنیات کو آئل اینڈ گیس کے علاقوں کا دورہ کرنے کی ہدایت کی کہ سیکرٹری معدنیات دورہ کرکے ان علاقوں میں رہنے والوں کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے سفارشات پیش کریں ۔وزیراعلیٰ پنجاب کا  کہنا  تھا کہ تعلیم اورصحت کے منصوبوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اصلاحات لا کر انہیں مزید بہتر بنائیں گے. کمشنر سرگودھا ڈویژن نے ترقیاتی منصوبوں اور فلاح عامہ کی سکیموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ سینئر وزیر عبدالعلیم خان، صوبائی وزراء راجہ بشارت، سبطین خان، محسن لغاری، رکن قومی اسمبلی امجد علی خان، اراکین پنجاب اسمبلی، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور متعلقہ حکام نے  اجلاس میں شرکت کی۔

اےپی پی/وی این ایس /شاہ زیب

وی این ایس لاہور