وفاقی کابینہ نے نئی میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے لئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے:وفاقی وزیر اطلاعات

225

اسلام آباد ، 24جنوری(اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین  نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ  نے نئی میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے لئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ مشاورت کی جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے  قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں سیاحت کے فروغ کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔کابینہ اجلاس کے دوران کیے گئے دیگر فیصلوں سے متعلق وزیر اطلاعات نے کہاکہ زلزلے سے بحالی اور تعمیر نو کے ادارے کو قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

چوہدری فواد  حسین کا کہنا تھا  کہ پاکستان کو پہلی بار بیرونی دنیا کیلئے کھولا جارہا ہے اور آنے والے دنوں میں ویزہ پالیسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی جائیں گی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستانMORTGAGE ری فنانس کمپنی کیلئے پانچ کروڑ اسی لاکھ ڈالر کی رقم کی منظوری دی گئی ہے اس سے حکومت کی نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کیلئے رقم کی فراہمی یقینی ہوگی۔

 

اے پی پی/ ناہید/شاہ زیب

وی این ایس اسلام آباد