نواز شریف عوامی قائد ہیں اور عوام کی خواہش پر بذریعہ جی ٹی روڈ جائیں گے، آصف کرمانی

326

اسلام آباد، اگست 9 ( اے پی پی): پاکستان مسلم لیگ (ن) کے  رہنما سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ مخالفین کی جانب سے  سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام بے بنیاد ہے۔ نواز شریف عوامی قائد ہیں اور عوام کی خواہش پر بذریعہ جی ٹی روڈ جائیں گے۔ کارکنان اپنے قائد کے استقبال لے لیے منتظر ہیں۔

پنجاب ہاؤس سے ریلی لاہور کے لیے روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے آصف کرمانی نے کہا  کہ سیکورٹی خدشات ضرور ہیں  مگر سیکورٹی  کا معاملہ اللہ پر چھوڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھوڑی دیر بعد نواز شریف کی قیادت میں قافلہ روانہ ہو جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ کوئی سرکاری وسائل استعمال نہیں کیے ہیں۔ مخالفین کے الزام بے بنیاد ہیں۔ راستے میں قیام اور عوامی اجتما عات سے خطاب کا فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا جائے گا۔

اے پی پی/ حمزہ-فاروق/mka