پاک فضائیہ کے تھنڈرکا دوبئی ائیر شو میں شاندار فضائی مظاہرہ

352

دوبئی 13نومبر،2017: شائقین کی ایک بہت بڑی تعداد کی موجودگی میں 16ویں دوبئی ائیر شو کی افتتاحی تقریب کا انعقادہوا جس میں پاکفضائیہ کے JF-1 7 تھنڈر نے اپنی فضائی کارکردگی کا شاندار مظاہرہ کیا ۔ JF- 17 تھنڈر نے مسحور کن فضائی مظاہرہ کیا جس میں غیر معمولی کرتب دکھائے جن میں muscle climb, thunder turns, slow speed performance and inverted flight شامل ہیں ۔ پاک فضائیہ کے پائلٹ نے اپنی کارکردگی سے تماشائیوں پر سحرطاری کر دیا۔ مظاہرے کے بعد جب طیارہ واپس آیا تو پر جوش شائقین نے تالیاں بجا کر داد دی ۔ فضائی مظاہرے کےساتھ ساتھ ایک JF-17 طیارہ تمام ہتھیاروں سے لیس زمین پر شائقین کے لیے مرکز نگاہ بنا رہا جس میں خریدارو شائیقین نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ دلکش اور مہلک لڑاکا طیارے JF-17تھنڈر کے علاوہ جدید تربیتی طیارہ سُپر مشاق بھی پانچ روز جاری رہنے والے اس ائیر شو میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ ائیر مارشل احمر شہزاد،چیئرمین پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کامرہ نے بھی اس افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
اپنے ہم عصر جنگی جہازوں میں JF-17 تھنڈر کو ایک نمایاں حیثیت حاصل ہے۔ پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کیکاوش JF-17تھنڈر ایک کم قیمت ، بہت طاقتور، ہمہ جہت ، کم وزن اور جدید ترین ایویانکس سسٹم سے مزین ہونےکے ساتھ ساتھ ہر قسم کے جدید ہتھیاروں، بمبوں، فضا سے فضا اور فضا سے زمین پر اور اینٹی شپ میزائل سےلیس جنگی جہاز ہے ۔ جہاز کے اندرڈیجیٹل فلائی بائی وائیر فلا ئٹ کنٹرول سسٹم لگا ہوا ہے جو اسے ہر قسم کےمشن میں فوقیت دلاتا ہے۔اس طیارے کی چھوٹے رن وے سے ٹیک آف اور لینڈنگ کی صلاحیت اسے ہر قسم کےفضائی آپریشن میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ جو کہ حال اور مستقبل کی فضائی طاقت کے چیلنجز کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پاکستانی ساختہ سپر مشاق طیارہ جدید آلات اور سہولیات سے لیس ہے جس کی وجہ سے ابتدائی فضائی تربیت کےلئے بہترین خیال کیا جاتا ہے ۔سپر مشاق طیارہ جدیدابتدائی فضائی تربیت کی تمام ضروریات کو پورا کرتاہے۔
پاکستان ائیر وناٹیکل کمپلیکس نے بھی اپنی عالمی معیا ر کے عین مطابق تیار کردہ مصنوعات کی نمائش کے سلسلےمیں دبئی ائیر شو میں ایک سٹال لگایا۔
حمزہ/اے پی پی/ٖفرح