کاروباری طبقہ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے امن و امان کی بہتر صورت حال سے فائدہ اٹھائے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

281

کراچی،11 جنوری (اے پی پی): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کراچی میں کاروباری برادری کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے وفد کے ارکان سے گفتگو میں کہا کہ کراچی میں امن کی بحالی میں کاروباری برادری کا کردار اہم ہے۔ کاروباری طبقہ امن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملکی معاشی استحکام کے لیے کام کرے۔

ترجمان کے مطابق وفد کے ارکان نے قیام امن کے لیے پاک فوج کی کوششوں کا اعتراف کیا ہے۔ جبکہ وفد کے ارکان نے عزم کیا ہے کہ وہ ملکی معاشی صورت حال کی بہتری کے لیے کردار ادا کریں گے۔

اے پی پی/حمزہ/فرح

سورس: وی این ایس-آئی ایس پی آر