2021 ایشین سینیئر چیمپئن شپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی: سنیئر نائب صدرپاکستان سکواش فیڈریشن

73

اسلام آباد، 22 جنوری ( اے پی پی):پاکستان سکواش فیڈریشن کے سنیئر نائب صدرایئر مارشل شاہد اختر علوی نے کہا ہے کہ 2021 ایشین سینیئر چیمپئن شپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی ہے۔

 مقامی ہوٹل میں  ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ کی فاتح پاکستانی ٹیم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے سنیئر نائب صدرایئر مارشل شاہد اختر علوی نے کہا کہ  گزشتہ ڈیڑه سال میں ہمارے کهلاڑیوں کی کارکردگی شاندر رہی اوراس دوران 32 میڈل جیتے، ایسوسی ایشنز نے کهلاڑیوں پر بہت کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ دسمبر میں یو ایس اوپن میں ہمارے کهلاڑی فائنل میں پہنچے، سکاٹش اوپن میں گولڈ جیتا اورکهلاڑیوں نے مسلسل محنت کی، ایونٹس کے درمیان کم وقت تها۔گزشتہ سال بین الاقوامی کهلاڑی پاکستان میں کهیلے جس سے پاکستانی کهلاڑیوں کی رینکنگ بہتر ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس اے کو پاکستان میں جونیئر ٹورنامنٹ پاکستان میں کرانے کا کہا ہےاور2021 ایشین سینیئر چیمپئن شپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی جبکہ خواتین کی رینکنگ میں بهی پاکستان کی رینکنگ بہتر ہورہی ہے۔

اے پی پی/ احسن/حامد

وی این ایس اسلام آباد