بیرون ملک مقیم پاکستانی اصل ہیروز اور منی لانڈرنگ کرنے والے ولن ہیں: وزیراعظم عمران خان

355

دوحہ، جنوری 22 (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو کرپٹ افراد نے دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی اصل ہیروز اور منی لانڈرنگ کرنے والے ولن ہیں، منی لانڈرنگ کرنے والوں کے خلاف جنگ ہے-

دوحہ میں پاکستانی برادری سے خطاب کرتے ہوئے  وزیر اعظم  نے کہا غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں، کرپشن اور ٹیکس کے پیچیدہ نظام کی وجہ سے رکاوٹیں تھیں، قطر کے کاروباری افراد کو بتایا ہے کہ 36 ٹیکس کم کرکے 16 پر لے آئے ہیں، ہمارے ملک میں کسی چیز کی کمی نہیں، صرف طرز حکمرانی اچھی چاہئے-

وزیر اعظم  نے کہا پاکستان وہ ملک بننے جا رہا ہے جہاں سے کسی کو ملازمت کیلئے بیرون ملک نہیں جانا پڑے گا، سیاحت کو ترقی دے کر اتنی آمدنی بڑھائیں گے کہ کسی سے ہمیں قرضہ لینا نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے بعد میرا پہلا جلسہ قطر میں مقیم پاکستانیوں کے سامنے ہے

اے پی پی/ عمار برلاس /شاہ زیب

وی این ایس دوحہ