ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سے متعلق اپنا ویژن دیا : چوہدری فواد حسین

43

دبئی ،11فروری    (اے پی پی ):وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ  ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سے متعلق اپنا ویژن دیا  ہے، اجلاس میں مصنوعی انٹیلی جینس کے نتیجے میں چیلنجز پر بات ہوئی۔

وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین  نے ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے دوسرے روز مصنوعی انٹیلی جینس کے موضوع پر اعلی سطی وزراءاجلاس میں شرکت کی۔جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات  نے کہا کہ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ جاری ہے، یہاں پر اقوام متحدہ ، او ای سی ڈی ، لیبر یونینز سمیت دنیا بھر سے آئے مختلف گروپس نے اپنی پریزینٹیشنز دیں، ڈیجٹیل اکانومی کے نتیجے میں درپیش چیلنجز پر بات ہوئی۔

 اجلاس  میں  بات ہوئی کہ دنیا ٹیکنالوجی کے انقلاب سے گزر رہی ہے، جہاں ٹیکنالوجی کے بے پناہ فوائد ہیں وہاں پر چیلنجز بھی موجودہیں۔ یہ چیلنج ڈرائیونگ سے وابستہ افراد کے لئے  ہوگاکہ بغیر ڈرائیوروں کے گاڑیاں آنے والی ہیں جس کے نتیجے میں ایک بحران کھڑا ہو سکتا ہے۔

 انھو ں نے کہا آج کا اجلاس نئی ٹیکنالوجی کو بہترین انداز سے استعمال میں لانے سے متعلق تھا۔ دنیا کو ان چیلنجز سے نبرآزما ہونے کے لئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی۔ ان چیلنجز کے حل کے لئے مختلف ورکنگ کروپس تشکیل دینا ہوں گے۔

اے پی پی/ناہید/نائلہ

وی این ایس دبئی ،