کثیرالقومی بحری مشق امن 2019 کے تحت منعقدہ بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس اختتام پذیر

390

کراچی، 11 فروری (اے پی پی): ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کثیرالقومی بحری مشق امن 2019 کے تحت منعقدہ بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس تیسرے روز اختتام پذیر ہوئی۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک تھے- چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی بھی تقریب میں موجود تھے-

پرویز خٹک نے تقریب میں کہا کہ سی پیک صحیح معنوں میں نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے-

وزیر دفاع نے کہا کہ موجودہ میری ٹائم خطرات اور ابھرتی ہوئی صورت حال خطے کے اسٹیک ہولڈرز کے لیے نئے چیلنجز کا سبب ہے-

وزیر دفاع  نے کہا کہ پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر کے ساتھ ساتھ پاکستان بحریہ کی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کے لیے حکومت بھرپور تعاون کرے گی-

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  میری ٹائم سیکٹر کی آگہی اجاگر کرنے کے لیے وزیر دفاع نے پاکستان نیوی اور نیشنل انسٹیٹوٹ آف میری ٹائم افئیرز کی کاوشوں کو سراہا-

اس کانفرنس میں چھیالیس ممالک کے شرکاء نے بھرپور انداز میں شرکت کی-

اے پی پی/حمزہ/فرح

وی این ایس کراچی