وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی یورپی یورنین کی خارجہ اور سیکورٹی پالیسی سربراہ سے ملاقات

471

میونخ (جرمنی)، 16 فروری (اے پی پی): میونخ میں گلوبل سیکورٹی کانفرنس کے دوران، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے آج یورپی یورنین کی خارجہ اور سیکورٹی  پالیسی سربراہ فیڈریکا موگیرینی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور یورپین یونین کے مابین دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور یورپین یونین کے مابین سٹریٹیجک شراکت داری کے فروغ کے لئے ادارہ جاتی میکانزم کو مستحکم کرنے پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور یورپین یونین کے مابین تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

یہاں پر یہ بات قابل ذکر ہے کہ یورپی یورنین کی خارجہ اور سیکورٹی  پالیسی سربراہ فیڈریکا موگیرینی مارچ میں پاکستان کا اہم دورہ کریں گی۔

اے پی پی/ حمزہ رحمٰن/فاروق

وی این ایس،میونخ