انٹر بینک میں ڈالر20، اوپن مارکیٹ میں 30پیسے مہنگا

238

اسلام آباد ، فروری19 (اے پی پی ): انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں آج منگل کے روز ڈالر کی قدر میں بیس پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد آج ڈالر کل کے 138 روپے 72 پیسے کے مقابلے میں 138روپے 92 پیسے پر ٹریڈ ہوا جبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے مہنگا ہو کر 139 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔

آج انٹر بینک میں یورو 44 پیسے کے اضافے سے 157.29 ، جیپنیز ین بنا کسی تبدیلی کے 1.25، یو اے ای درہم چھ پیسے کے اضافے سے 37.82 ، سعودی ریال پیسے کے اضافے سے 37.04 اور برٹش پاﺅنڈ 45 پیسے کے اضافے سے 179.54 پر فروخت ہوئی۔

آج اوپن مارکیٹ میں یورو 157.60 ، جیپنیز ین 1.25 ، سعودی ریال 37.20 ، برٹش پاﺅنڈ 179.80 اور یو اے ای درہم 38.10 روپے پر ٹریڈ ہوئے ۔

 اے پی پی /سعیدہ /حامد

وی این ای، اسلام آباد