پلوامہ واقعہ سے متعلق وزیر اعظم پاکستان کے موقف کی حمایت کرتے ہیں: صدر آزاد کشمیر

231

اسلام آباد،19فروری(اے پی پی ):صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا  ہے کہ پلوامہ واقعہ سے  متعلق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے بیان اور موقف کی حمایت کرتے ہیں۔ بھارت کو ثبوت کے بغیر واقعہ پلوامہ پر  بیان بازی سے اجتناب کرنا چاہیے۔

اپنے ایک بیان میں صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت  جارحیت اور دھمکیوں کا سہارا نا لے،کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا جواب دیا جائیگا۔ 71 سال سے کشمیری بھارتی جارحیت و دہشتگردی کے شکار ہیں۔

مسعود خان نے کہا کہ طاقت کے بجائے ہندوستان مسئلہ کشمیر سفارتی وسیاسی طریقوں سے حل کرے۔بین الاقوامی برادری بلخصوص اقوامِ متحدہ تعمیری کردار ادا کرے ۔

اے پی پی /فواد/حامد