پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان ، 100 انڈیکس میں پوائنٹس 172 کی کمی

252

اسلام آباد ، فروری 07(اے پی پی): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو کاروبار میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا اور ہنڈرڈ انڈیکس  172 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 41332 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بازار حصص میں آج کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا ۔ ہنڈرڈ انڈیکس 41 ہزار 505 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا ابتدائی ایک گھنٹے میں ہی انڈیکس میں 100پوائنٹس تک کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 41 ہزار 605پوائنٹس پر چلا گیا لیکن اس کے بعد مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا اور انڈیکس میں 153 پوائنٹس تک کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار 352پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔

دوسرے سیشن میں بھی ٹریڈ کا آغاز منفی رجحان کے ساتھ ہی ہوا اور انڈیکس میں 141پوائنٹس تک کی کمی ہوئی جس سے انڈیکس 41 ہزار 364 پوائنٹس پر چلا گیا ۔ اس کے بعد بھی مارکیٹ پر مندی کا رجحان رہا اور انڈیکس کا اختتام بھی 172 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ہوا۔

آج کے ایس ای 30 انڈیکس میں 89 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد30 انڈیکس  19847 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 138 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 29908 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج مجموعی طور پر 361 کمپنیوں کا کاروبار ہو اجس میں سے 119 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ ، 229 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کمی جبکہ 13 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا۔

مارکیٹ میں آج 13کروڑ76   لاکھ سے زائد شیئرزکا کاروبار 06 ارب04 کروڑ روپے سے زائد میں ہوا جبکہ آج کاروبار کے لحاظ سے لوٹے کیمیکل،  پاک الیکٹران اور پی آئی اے سرفہرست رہے۔

اے پی پی / سعیدہ /حامد

وی این ایس، اسلام آباد